Sunday, 28 August 2016

اپنی ذہانت کا اندازہ پاؤں سے لگائیں


لاهور(قدرت روزنامہ 27اگست  2016)چین کے ماہرین کا ماننا ہے کہ پاؤں کی انگلیاں آپ کی پوری شخصیت کی عکاسی کرتے ہیں۔ آپ کسی بھی شخص کے پاؤں کی انگلیوں کے ذریعے اس شخص کی صحت ، بیماری، شخصیت غرض ہر ایک چیز کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ پاؤں کی انگلیاں آپ کی شخصیت کے حوالے سے کیا کہتی ہیں؟ آیئے جانتے ہیں۔ ٭ اگر آپ کی پاؤں کا انگوٹھا دیگر انگلیوں کے مقابلے میں بڑا اور موٹا سا ہے، اس کا مطلب آپ بہت ذہین اور تخلیفی انسان ہیں اور آپ اپنے ارد گرد میں ہونے والی چیزوں کو الگ زاویے سے دیکھتے ہیں۔ ٭ اگر آپ کا انگوٹھا دیگر انگلیوں کے مقابلے میں چھوٹا سا ہے تو اس کا مطلب آپ دوسروں سے بہت جلدی متاثر ہوجاتے ہیں اور آپ اپنی دنیا میں مگن رہنے والے انسان ہیں۔ ٭ اگر آپ کی دوسری انگلی تمام انگلیوں سے بڑی ہے ، اس کا مطلب آپ کا رویہ لیڈروں والا ہےاور ایسے لوگوں میں حکم چلانے کی عادت بہت زیادہ موجود ہوتی ہے۔ ٭جن افراد کی دوسری انگلی چھوٹی ہے، وہ افراد بس اپنی من مانی کرتے ہیں اور دوسروں کے ساتھ ان کی کوئی ہم آہنگی نہیں ہوتی۔ ٭جن افراد کی تیسری انگلی دیگر انگلیوں سے بڑی ہوتی ہے ، ایسے افراد جس چیز کی ٹھان لیتے ہیں ، اس کام کو سرانجام کرکے ہی دم لیتے ہیں اور ایسے افراد ہر چیز میں کمال مہارت رکھتے اور چاہتے ہیں ہر چیز پرفیکٹ ہو۔ ٭ اس کے برعکس وہ افراد جن کی تیسری انگلی چھوٹی ہوتی ہے ، ایسے افراد اپنی زندگی کو بھرپور انجوئے کرتے ہیں۔ ایسے افراد اپنی زندگی کے ہر پہلو پر کام کرتے ہیں۔ ٭جن فراد کی چوتھی انگلی دیگر انگلیوں سے بڑی ہوتی ہے، ایسے افراد کےلیے ان کی فمیلی سب کچھ ہوتی ہے۔ اگر چوتھی انگلی میں ذرا سا خم موجود ہے اس کا مطلب ایسے افراد کو رشتوں میں محبت کی کمی کا سامنا ہے۔لیکن یہ افراد بہت اچھے سننے والے ہوتے ہیں، لوگ ان سے جو بھی بات کریں ،یہ افراد خاموشی سے ساری بات کو سنتے ہیں۔ ٭جن افراد کی چوتھی انگلی چھوٹی ہوتی ہے، ایسے افراد کو نہ فیملی کی فکرہوتی ہے اور نہ ہی اپنے دوستوں کی۔ یہ افراد اپنی زندگی میں مست ہوتے ہیں۔ ٭ جن افراد کی پاؤں کی آخری انگلی چھوٹی ہوتی ہے ، ان افراد کا رویہ بچوں جیسا ہوتا ہے، یہ افراد کوئی بھی ذمہ داری نہیں لیتے اور ہر وقت ہنسی مذاق کرتے رہتے ہیں اور یہ لوگ چیزوں سے بہت جلدی بور بھی ہوجاتے ہیں۔ ٭وہ افراد جو اپنے پاؤں کی آخری انگلی کو باآسانی حرکت دے سکتے ہیں۔ایسے افراد بہت بہادر اور موج مستی کرنے والے ہوتے ہیں۔

موبائل فون سموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

لندن (قدرت روزنامہ 26اگست  2016) موبائل فون ٹیکنالوجی میں انقلاب برپا کرنے والی ایجاد موبائل سم کا دور ختم ہونے کو ہے اور ایک برطانوی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ عنقریب موبائل فون میں سم کے استعمال کا خاتمہ ہوجائے گا۔ کیمبرج یونیورسٹی کے سائنسدان ڈاکٹر مارکوس کن کا کہنا ہے کہ موبائل فون میں لاگ ان کرنے کے لئے پاسورڈ کا استعمال کیا جاسکتا ہے اور کمپنی بھی موبائل فون کی شناخت آن لائن رابطے کے ذریعے کرسکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جس طرح ہم وائی فائی نیٹ ورک میں لاگ ان ہونے کے لئے پاسورڈ کا استعمال کرتے ہیں اسی طرح موبائل فون میں لاگ ان ہونے کے لئے اور موبائل نیٹ ورک سے رابطہ کرنے کے لئے بھی پاسورڈ کا استعمال کیا جائے گا اور یہ بالکل ایسے ہی ہوگا جیسے ہم وائی فائی نیٹ ورک سے رابطہ کرنے کے لئے پاسورڈ استعمال کرتے ہیں۔ ڈاکٹر مارکوس کا کہنا ہے کہ پاسورڈ کی بجائے کیوآرکوڈ یاتھری ڈی بارکوڈ کا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جنہیں کیمرے کا موبائل فون شناخت کرسکے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ 25 سال قبل جب موبائل فون بہت بڑے اور بھاری ہوتے تھے تو ان میں سم کی ضرورت تھی مگر آج سم کے بغیر بھی موبائل فون اور موبائل نیٹ ورک کا رابطہ محض پاسورڈ کے ذریعے ممکن


وٹس ایپ استعمال کرنے والے خبردار ہوجائیں




کراچی ( قدرت روزنامہ۔۔27 اگست2016) سوشل میڈیا کی مقبول میسنجر ایپ بارے سوشل میڈیا پر 
خبریں گردش کررہی ہے کہ آئندہ ایک ماہ میں وٹس ایپ کے تمام صارفین کا ڈیٹا فیس بک اکائونٹس سے منسلک کرکے اسے پبلک کیا جائیگا تاہم اس سلسلے میں تاحال وٹس ایپ انتظامیہ کیجانب سے کسی قسم کی وضاحت نہیں کی گئی روزنامہ قدرت کے قارئین کیلئے پیش خدمت ہے ضروری معلومات اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپکی وٹس ایپ معلومات فیس بک پر شیئر نہ کی جائے اور اسے پبلک نہ کیا جائے تو اس طریقہ کار پر عمل کریں
موبائل فون سموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
14112080_10209333643150666_1198735828_n copy    اپنی اور اپنے اھل خانہ کی تفصیلات کو فیس بک پر عام ھونے سے بچانے کے لئے اس سبز رنگ کئ ٹک کو Undo کر دیں ،،وٹس ایپ معلومات کو فیس بک پر شیئر ھونے سے بچانے کے لئے ،،سیٹنگز پر جایئے ،، پھر اکاونٹ پر جایئے ،وھاں جو " ِٹک " لگا ھوا ھے کہ میری معلومات کو شیئر کریا جائے ، اس ٹک کو مٹا دیجئے ،، ورنہ آپ کی وٹس ایپ تفصیلات فیس بک پر شیئر کر دی جائیں گی ،
1- Settings (Whatsapp)
2- Account