Monday, 18 July 2016


پہلے دوست بعد میں کوئی اور . . . فیس بک نے بڑا فیصلہ کرلیا‎



 0


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک )پہلے دوست بعد میں کوئی اور،فیس بک نے بڑا فیصلہ کرلیا۔صارفین کی جانب سے اپ ڈیٹس نہ ملنے کی شکایت کے بعد فیس بک نے دوستوں کی جانب سے کی گئی پوسٹوں کو نیوز فیڈ میں زیادہ مرکزی جگہ دینے کافیصلہ کیا ہے جس کے بعد سے نیوز میڈیا اور برینڈز کی جانب سے کی جانے والی پوسٹس کو زیادہ جگہ دیے جانے کا رجحان کم ہو جائے گا۔
بی بی سی کے مطابق ایک ماہر نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اخباروں اور نشریاتی اداروں کے مفادات عام طور پر فیس بک کے مفادات سے مطابقت نہیں رکھتے۔

سام سنگ گلیکسی سیریز کا اگلا فون کونسا ہوگا اور کب ریلیز کیا جائے گا؟ کمپنی نے اعلان کردیا، سب کو حیران کردیا

 0
نیویارک (نیوز ڈیسک)سام سنگ کے مداحوں کے لئے بڑی خبر آگئی ہے کہ کمپنی کا اگلا گلیکسی فون عنقریب لانچ ہونے والا ہے۔ ویب سائٹ یاہو ٹیک کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ گلیکسی نوٹ 7 ،اگست کی 2 تاریخ کو متعارف کروایا جارہا ہے۔ 
جنوبی کوریائی کمپنی کی جانب سے نئے گلیکسی فون کے بارے میں تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں مگر اس کی تعارفی تقریب کے لئے مہمانوں کو دعوت نامے بھیجنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ گلیکسی نوٹ 7 اس سے پہلے متعارف کروائے گئے گلیکسی نوٹ 5 کے بعد لانچ کیا جارہا ہے۔ سام سنگ کا کہنا ہے کہ گلیکسی Sفون کے لانچنگ شیڈول کے ساتھ مطابقت پیدا کرنے کے لئے نوٹ 5 کے بعد 6 کی بجائے نوٹ 7 متعارف کروایا جارہا ہے۔
سام سنگ کے نوٹ فونز کی سکرین عموماً اس کے گلیکسی S فون کی نسبت بڑی ہوتی ہے، اور سام سنگ سٹائلس بھی ان کا لازمی حصہ ہوتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نئے ماڈل نوٹ 7 میں آئرس سکینر بھی متعارف کروایا جارہا ہے۔

Sunday, 17 July 2016



اب آپ کے کپڑے کریں گے اسمارٹ فون چارج

  • Whatsapp
  • Facebook

( روزنامہ17-جولائی-2016)اسمارٹ فون تو آج کل ہر ایک کے ہاتھ میں ہوتا ہے مگر اس کے استعمال کا ایک بڑا نقصان بیٹری جلد ختم ہونا ہوتا ہے جسے چارج کرنے کے لیے کافی وقت درکار ہوتا ہے۔

تاہم اگر آپ کے کپڑے ہی اسمارٹ ون چارج کرسکیں تو پھر؟

جی ہاں ایک کمپنی باﺅبیکس نے کک اسٹارٹر پر ایک ایسے ملبوسات کے لیے فنڈز اکھٹا کرنے کی مہم شروع کی ہے جو اسمارٹ فون کو وائرلیس چارج کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

وائر لیس چارجنگ اپیرل نامی ان ملبوسات کے ذریعے آپ اپنی ڈیوائسز کو چارج کرسکیں گے۔

یہ مردوں اور خواتین دونوں کے لیے ہوں گے جن کے اندر ایسے ننھے وائرلیس چارجنگ پیڈز ہوں گے جو ایک چھوٹی بیٹری بینک سے کنکٹ ہوں گے، جس کی مدد سے فون کو چارج کیا جاسکے گا۔

ان ملبوسات کی مدد سے آپ 4000 ایم اے ایچ تک کی بیٹری کو مکمل چارج کرسکیں گے مگر پھر اس بیٹری بینک کو مائیکرو یو ایس بی کی مدد سے دوبارہ چارج کرنا پڑے گا۔

اور ہاں یہ چارجنگ پیڈ کپڑوں کے ساتھ مشین میں دھلنے سے خراب نہیں ہوں گے۔

ان ملبوسات کی قیمت 70 ڈالرز سے لے کر 170 ڈالرز کے درمیان ہے جبکہ چارجنگ پیڈ 29 اور بیٹری بینک 49 ڈالرز کا پڑے گا۔

بس آپ کو اپنے فون کو جیب میں رکھنا ہوگا اور وہ چارج ہونا شروع ہوجائے گا۔

ان ملبوسات کی ترسیل یہ کمپنی جنوری 2017 سے شروع کردے گی۔

  • Whatsapp
  • Facebook

ڈالر کی اڑان ،ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ ہو گیا

  • Whatsapp
  • Facebook
کراچی(قدرت روزنامہ14-جولائی-2016) ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کا ضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 105 روپے 70 پیسے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب انٹر بنک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں دو پیسے کمی ہوئی۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق اس کمی کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 104 روپے 83 پیسے ہو گئی۔